عوام نے ن لیگ کو واضح مینڈیٹ دیا ، پنجاب کا آج سے نیا دور شروع ہوگا: مریم نواز

07:02 PM, 21 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  کا کہنا ہے کہ پنجاب کا آج سے نیا عہد نیا دور شروع ہوگا۔ نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہاکہ پنجاب کا آج سے نیا عہد نیا دور شروع ہوگا۔

ان کاکہنا تھا کہ پنجاب کے عوام نے ن لیگ کو واضح مینڈیٹ دیا ہے۔ہم خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی کااعزاز بہت بڑا ہے۔  یہ اعزاز ہر بیٹی، ماں اور مخصوص نشستوں کی خواتین کے نام کرتی ہوں۔ اللہ ہمیں پنجاب کے عوام کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔ 

پنجاب کی ترقی کی بنیاد  نواز شریف نے 80  کے عشرے میں رکھی۔شہباز شریف کے دور میں پنجاب  نے ریکارڈ ترقی کی ۔واضح اکثریت پر پنجاب کی عوام کا شکریہ ۔دوسرے صوبوں سے آنے والے پنجاب میں بہت واضح فرق دیکھتے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ   جہاں  کام ہوا ہے نظر آتا ہے ۔ جہاں صرف باتیں ہوئی ہیں وہ بھی نظر آتاہے۔ 

ان کاکہنا تھا کہ  پنجاب میں یہ ن لیگ کے لیے  بہت مشکل الیکشن تھا۔ نواز شریف نے 2015 میں پاکستان کا پہلا ہیلتھ کارڈ شروع کیا تھا۔ہیلتھ کارڈ میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی احسن طریقے سے چلایا۔ 

ہیلتھ کارڈ کے ذریعے لوگوں کی مفت سرجری ہوتی تھی۔ ہمیں کام بہت کرنا ہے  جس کے لیے پانچ سال بھی کم ہیں۔ دیہاتوں میں سیوریج، صاف  پانی کابہت بڑا مسئلہ ہے۔ ہیلتھ ، تعلیم ، لوکل گورنمنٹ  کے شعبے میں بہت چیلنجز ہیں۔پنجاب کے297 حلقوں کو 297 ڈسٹرکٹ  کے طور پردیکھنا ہے۔ 

سیف سٹی پراجیکٹ کو تمام شہروں میں  لے کر جانا ہے۔ محفوظ پنجاب پروگرام پربھی کام کیا ہے۔خواتین کے لیے تھانوں  میں بہتری لانا ہے۔ ماڈل ویمن  پولیس سٹیشن بنانا ہے۔ لاہور شہر میں ٹریفک کا بہت بڑ امسئلہ ہے۔افسوس سے کہنا پڑتا ہے  ملک میں ایک بھی آئی ٹی سٹی نہیں ہے۔ پانچ سالوں میں پانچ  آئی ٹی سٹی بناکر جائیں گے۔ میرج، ڈیتھ اور کار سرٹیفکیٹ گھر کی دہلیز پر ملیں گے۔  ہم اپنے اگلے سفر کی تیاری کررہے ہیں۔ ٹیم بن  کرخدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ دوسرے صوبے تمنا کرتے تھے ہمارے پاس بھی شہباز شریف جیسا وزیر اعلی ہو۔ نرسنگ کی ٹریننگ بھی میرے وژن میں شامل ہے۔نرسنگ کے لیے انسٹی ٹیوٹ بنائیں گے۔ پنجاب میں پہلا ایئر ایمبولینس شروع کریں گے۔

ہیلتھ کارڈ ری ڈیزائن کرکے پرائیویٹ  اور سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم کریں گے۔ 

نوجوانوں کوبلاسود قرضے فراہم کریں گے۔ پنجاب میں موٹر وے  ایمبولینس سروس شروع کریں گے۔کڈنی، لیور، ہارٹ اور کینسر کے ہسپتال بنائیں گے ۔صحت سے متعلق تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔  

مزیدخبریں