نئی دہلی : بھارت کے معروف ریڈیو پریزنٹر امین سیانی 91 برس کی عمر میں چل بسے ۔ صداکار امین سیانی 21 دسمبر 1932 کو پیدا ہوئے۔ وہ جب بھی اپنا ریڈیو پروگرام شروع کرتے تو کہتے ’نمستے بہنوں اور بھائیوں میں آپ کا دوست بول رہا ہوں۔
امین سیانی نے متعدد مشہور پروگرامز کیے لیکن ان کی وجہ شہرت ان کا تعارفی جملہ بنا ۔امین سیانی نے 6 عشروں تک کام کیا اور 54 ہزار ریڈیو پروگرامز کیے جسے سامعین نے بہت پسند کیا۔
معروف صداکار امین سیانی کے بیٹے نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی۔امین سیانی کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث وہ مقامی ہسپتال میں چل بسے۔