لاہور: پی ایس ایل 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قذافی سٹیڈیم میں پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو مقررہ 20 اوورز میں جیت کیلئے 155 رنز کا ٹارگٹ دیاتھا جو کراچی کنگز نے 17 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پرٹارگٹ پوراکرلیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے کیرون پولارڈ نے 21 گیندوں پر 49 رنزبنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگ میں 4 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جبکہ جمیز وینس 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک نے 29، محمد اخلاق نے 24 اور کپتان شان مسعود نے 12 رنز بنائے ۔ پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 2 اور وقار سلام کھیل نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
زلمی کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی، پشاورزلمی نے 19.5 اوورز میں 154 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔شعیب ملک نے صفر پر صائم ایوب کو آؤٹ کیا، بعدازاں محمد حارث 6 رنز بناکر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 72 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ ٹام کوہلر کیڈمور 2، رومن پاؤل 39، آصف علی 23، عامر جمال ایک، لوک ووڈ 8 رنز بناکر پویلین لوٹے۔محمد ذیشان، سلمان ارشاد اور وقار سلام کوئی رن نہ بناسکے۔کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور حسن علی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
پی ایس ایل 9، کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
06:19 PM, 21 Feb, 2024