جج کے خلاف  ایک بار کارروائی شروع ہو جائے تو جج کے استعفے سے کارروائی ختم نہیں ہوگی: سپریم کورٹ

05:25 PM, 21 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ یامستعفی ججزکیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سنا دیا ہے۔  سپریم کورٹ نے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ جج کے خلاف  ایک بار کارروائی شروع ہو جائے تو جج کے استعفے سے کارروائی ختم نہیں ہوگی۔

مستعفی جج کے خلاف کارروائی جاری رکھنا جوڈیشل کونسل کا اختیار ہوگا۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی اپیل جزوی طور پر منظور کی جاتی ہے۔

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت و دیگر کی اپیلیں چار ایک سے منظور کیں جبکہ جسٹس حسن اظہر رضوی نے فیصلے سے اختلاف کیا۔سپریم کورٹ نے چار ایک سے اکثریتی فیصلہ سنا دیا ہے۔

مزیدخبریں