الیکشن کمیشن، سرکاری افسران کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں  کیخلاف ایکشن  لینے کی تیاری   

 الیکشن کمیشن، سرکاری افسران کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں  کیخلاف ایکشن  لینے کی تیاری   

اسلام آباد : الیکشن کمیشن، سرکاری افسران کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں  کیخلاف ایکشن  لینے کی تیاری   کرلی گئی  ۔ نگران  حکومت نے سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف تحقیقات کیلئے  جے آئی ٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی ۔  نوٹیفکیشن کے مطابق  اس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران شامل ہوں گے۔ 

 نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے پی ٹی اے اور نادرا کے افسران بھی جے آئی ٹیم میں شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔ذرائع  کے مطابق  جعلی بیلٹ پیپرز چھاپنے اور پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا مہم کے ذریعے افسران کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔

ذرائع   کے مطابق  جے آئی ٹی ذمہ داران کا تعین کرکے مقدمات کا اندراج کی سفارش کرے گی اور  مستقبل میں ایسی مذموم مہم کے سدباب کے اقدامات تجویز کرے گی۔تحقیقات کے دوران آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منطوری دی گئی ہے۔ سرکاری افسران کے خلاف پروپیگنڈا آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی ہے۔

مصنف کے بارے میں