حکومت سازی کا مشن ،   ن لیگ اور ایم کیوایم کی  کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ختم  ، حتمی  فیصلہ نہیں ہوسکا

04:44 PM, 21 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وفاق میں حکومت سازی کے مشن کے سلسلے میں  ن لیگ اور ایم کیوایم کی  کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ  اجلاس میں دونوں فریقین حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے ۔ اس اہم بیٹھک میں  کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ 


مذاکراتی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ حکومت سازی کے لیے ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن کا ایک اور مشاورتی دور ہو گا۔

ایم کیو ایم اجلاس میں گورنر سندھ اور وزارتوں کا مطالبہ ن لیگ کے سامنے رکھاگیا۔  اس وجہ سے  اجلاس میں دونوں فریقین حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور ایک اور مشاورتی دور ہو گا۔

مزیدخبریں