اسلام آباد:وفاق میں حکومت سازی کے مشن کے سلسلے میں ن لیگ اور ایم کیوایم کی کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ اجلاس میں دونوں فریقین حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے ۔ اس اہم بیٹھک میں کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
مذاکراتی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ حکومت سازی کے لیے ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن کا ایک اور مشاورتی دور ہو گا۔
ایم کیو ایم اجلاس میں گورنر سندھ اور وزارتوں کا مطالبہ ن لیگ کے سامنے رکھاگیا۔ اس وجہ سے اجلاس میں دونوں فریقین حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور ایک اور مشاورتی دور ہو گا۔