مصطفی کمال کی کامیابی کیخلاف درخواست پر  الیکشن کمیشن کا فیصلہ محفوظ

04:24 PM, 21 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

الیکشن کمیشن این اے242کراچی کی انتخابی عذرداری کیس میں مصطفی کمال کی کامیابی کیخلاف درخواست پر  الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

الیکشن کمیشن این اے242کراچی کی انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کی۔ پینچ ون میں ممبرسندھ اور ممبر پنجاب  نے کیس کی سماعت کی۔ درخواستگزار الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ 


 درخواستگزار داوڑ خان کے وکیل نے کہا کہ فارم 45کے مطابق میں تیس ہزار کی لیڈ سے جیتا ہوں ۔

مصطفی کمال کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے پاس ایک جیسا فارم 45ہے،مصطفی کمال صرف فارم 47,48اور 49 میں جیتے ہیں۔ دیگر جماعتوں کے نمائندوں کے پاس بھی اصل فارم 45ہے۔


الیکشن کمیشن نے این اے242کراچی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا

مزیدخبریں