پی ایس ایل ، زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 155 رنز کا  ٹارگٹ دے دیا

04:02 PM, 21 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: زلمی نے کراچی کنگز کو  جیت کے لیے 155 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔پاکستان سپر لیگ 9 کے چھٹے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز  کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیا ہے۔ یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتا اور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔

زلمی کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی، پشاور نے 19.5 اوورز میں 154 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔شعیب ملک نے صفر  پر صائم ایوب کو آؤٹ کیا، بعدازاں محمد حارث 6 رنز بناکر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔


پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 72 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ  ٹام کوہلر کیڈمور  2، رومن پاؤل 39، آصف علی 23، عامر جمال ایک، لوک ووڈ 8 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

محمد ذیشان، سلمان ارشاد اور وقار سلام کوئی رن نہ بناسکے۔کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور حسن علی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں