سپیکر پنجاب اسمبلی  کے لیے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان  کے نام پر  اتفاق

03:40 PM, 21 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی  کے لیے  مسلم لیگ ن کا میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان  کے نام پر  اتفاق ہوگیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ  سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے  مسلم لیگ ن پارلیمانی پارٹی اجلاس میں میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کے نام پر متفق ہوگئی ہے۔

 مسلم لیگ ن کے پہلے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے  ظہیر چنٹر کے نام پر اتفاق کیاگیا ہے۔

پارلیمانی پارٹی نے مریم نواز  کو وزیر اعلی پنجاب  نامزد کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ اس اجلاس میں ذرائع کے مطابق  د و سو سے زائد پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی تھی  اور پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔  یاد رہے کہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان سابق صوبائی وزیر خزانہ، سابق صوبائی وزیر ایکسائز پنجاب رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں