طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

 طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

لندن : طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔برطانیہ نے طلبا کی جانب سے سکولوں میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

 برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ موبائل فون لانے پر پابندی کا مقصد کلاس رومز میں تدریسی عمل میں خلل کو کم کرنا ہے۔

وزیراعظم رشی سونک نے کلاس روم میں موبائل فون کے استعمال کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ موبائل کے استعمال پر پابندی سے طلبا کے رویوں میں بہتری آئے گی۔برطانوی حکومت کی جانب سے سکولوں میں موبائل فون استعمال سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان ایک روز قبل کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں