انوشکا شرما ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

01:35 PM, 21 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

معروف بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کپتان ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے منگل کو انسٹاگرام کے ذریعے اپنے دوسرے بچے , بیٹے اکائے, کی آمد کا اعلان کیا۔

کرکٹر اور اداکار نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اپنی زندگیوں کی اس بڑی خبر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انوشکا نے 15 فروری کو ان کے بیٹے کو جنم دیا اور انہوں نے اس کا نام آکائے (Akaay)  رکھا ہے۔

 جوڑے نے مشترکہ بیان میں لکھا کہ ’ہم آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ 15 فروری کو ہمارے ہاں بیٹے اور وامیکا کے چھوٹے بھائی کی پیدائش ہوئی۔‘

پوسٹ میں مزید لکھا کہ ہم اپنی زندگی کے اس خوبصورت وقت میں آپ کی نیک خواہشات کے منتظر ہیں۔ درخواست ہے کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی سال 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جبکہ ان کے ہاں پہلے بیٹی کی پیدائش 11 جنوری 2021 کو ہوئی تھی جس کا نام وامیکا ہے۔

مزیدخبریں