کئی ماہ سے روپوش پی ٹی آئی رہنما سنیٹر فیصل عدالت کے روبرو پیش، وارنٹ گرفتاری معطل

01:17 PM, 21 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صحافی کو دھمکی دینے کے کیس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔

کئی ماہ سے روپوش پی ٹی آئی رہنما سنیٹر فیصل جاوید اسلام آباد کے مقامی عدالت کے روبرو پیش ہوئے،  عدالت نے وارنٹ گرفتاری منسوخ

کر دیے۔

سینیٹر فیصل جاوید خان کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں درج مقدمے میں  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سول جج قدرت اللہ نے کی عدالت میں پیش ہوئے۔

فیصل جاوید خان کیجانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سینیٹر فیصل جاوید کی عدالت میں حاضری لگا کر ریکارڈ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی عملہ نے فیصل جاوید کے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جس پر سول جج قدرت اللہ نے فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عدالت نے فیصل جاوید کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔

فیصل جاوید کے خلاف 2022ء میں تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں