حکومت سازی پر اتفاق, اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی,  ڈالر بھی سستا

01:09 PM, 21 Feb, 2024

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حکومت سازی پر اتفاق کے بعد  کاروباری ہفتے کے تیسرے روز  اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا جبکہ ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 61 ہزار 496 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

دوسری طرف انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر 279 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ 279 روپے 56 پیسے پر بندا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز ملک میں عام انتخابات کے باوجود سیاسی بے یقینی کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1147 پوائنٹس کمی کے بعد 59 ہزار 872 پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں