امیر بالاج ٹیپو قتل کیس:عقیل عرف گوگی بٹ کی اسلام آباد سے دوبئی فرار کی کوشش ناکام

12:45 PM, 21 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس کی تفتیش جاری ہے۔پولیس نے عقیل عرف گوگی بٹ کی اسلام آباد سے دوبئی فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔ملزم عقیل عرف گوگی بٹ بھیس بدل کر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا، پولیس کو دیکھ کر ملزم فرار ہوگیا۔


پولیس زرائع کے مطابق  تعریف عرف طیفی بٹ پہلے ہی دبئی فرار ہوچکا ہے۔حملہ آور کا پستول بھی پولیس کو مل گیا۔

پولیس حکا کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا پستول پولیس اہلکار شکیل بٹ سے برآمد ہوا۔ شکیل بٹ نے حملہ آور کا پستول قبضہ میں لیا تھا،شکیل بٹ کو حراست میں نہیں لیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور مظفر حسین شیخوپورہ کا رہائشی تھا ۔  حملہ آور وقوعہ سے تین روز قبل اہل خانہ کیساتھ گھر کو تالا لگا کر غائب ہوا ۔ 

واضح رہے کہ چند دن قبل لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج  کو قتل کردیا گیا  تھا، پولیس نے حملہ میں ملوث حملہ آور کو پکڑا تھا جو کہ تفتیشی رپورٹ کے مطابق  گوگی بٹ کا ذاتے ملازم ہے۔  

مزیدخبریں