این اے 128 کے ریٹرننگ افسر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

12:02 PM, 21 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے   قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 کے ریٹرننگ افسر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر  دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سلمان اکرم راجہ کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی.

 درخواست گزار کے وکیل سمیرا کھوسہ نے بتایا کہ عدالت نے ریٹرننگ افسر کو سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن ریٹرنگ افسر نے عدالتی حکم کو نظر انداز کیا اور سلمان اکرم راجہ کو موقف پیش کرنے کیلئے بلایا ہی نہیں.

درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے اور قابل دست اندازی جرم ہے.

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ریٹرننگ افسر کیخلاف عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے.

مزیدخبریں