شیخ رشید احمد کا نام آی سی ایل میں ڈالنے پر نگران وفاقی حکومت سے جواب طلب

شیخ رشید احمد کا نام آی سی ایل میں ڈالنے پر نگران وفاقی حکومت سے جواب طلب

لاہور: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید احمد کا نام آی سی ایل میں ڈالنے پر وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 28 فروری تک جواب طلب کرلیا ۔

جسٹس صداقت علی خان نےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  کی اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر کر رکھی تھی۔جسٹس صداقت علی خان نے پٹیشن کی سماعت کی۔

عدالت نے وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 28 فروری کو جواب طلب کرلیا، عدالت نے استفسار کیا کہ شیخ رشید احمد کا نام ای سی ایل میں کیوں شامل کیا گیا ؟ اس بارے میں متعلقہ اتھارٹیز تحریری جواب دیں۔ 


سماعت کے بعد شیخ رشید احمد کا میڈیا سے سامنا ہوا تاہم انہوں نے گفتگو سے معذرت کی اور اپنے وکلاء کے ہمراہ واپس روانہ ہوگئے۔

مصنف کے بارے میں