نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کااندرونی معاملہ ہے، اندرونی معاملات میں نہیں پڑناچاہتے، امریکی محکمہ خارجہ

 نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کااندرونی معاملہ ہے، اندرونی معاملات میں نہیں پڑناچاہتے، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن:  ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کااندرونی معاملہ ہے،پاکستان کےاندرونی معاملات میں نہیں پڑناچاہتے۔ 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر   نے پریس کانفرنس میں کہا  کہ انتخابات میں دھاندلی سےمتعلق  دعوؤں کی تحقیقات ہونی چاہئیں، تحقیقات پاکستانی قوانین کےتحت ہونی چاہئیں۔


 میتھیو ملر نے مزید  کہا کہ پاکستان میں انتخابات میں مداخلت یا فراڈ کے الزامات پر مکمل اور شفاف تحقیقات دیکھناچاہتےہیں۔

سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر میتھیو ملر نے کہا کہ دنیا ہم بھر میں انٹرنیٹ کی آزادی دیکھنا چاہتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں