اسلام آباد (شاکر عباسی) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا متفقہ فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ فسادی جماعت ضمنی الیکشن لڑے اور اسمبلی میں آ جائے، فسادی جماعت استعفوں کی منظوری اور کبھی استعفے منظور نہ کرنے کیلئے عدالتوں میں جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن لڑنا تھا، ایوان میں ہی آنا تھا تو اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ استعفے کیوں دئیے تھے؟ فسادی جماعت چکرا چکی ہے کہ کیا کرے؟ عدالت جائے، اسمبلی جائے، الیکشن میں جائے؟ ملک کو کسی ایک شخص کے انتشار کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔