کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 10 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف دیا ہے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔
شائی ہوپ 47 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مرزا بیگ 31، فخر زمان 22، کامران غلام 21، حسین طلعت 26، سکندر رضا 32، ڈیوڈ ویزا 1 اور راشد خان 11 رنز بنا سکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے قیس احمد اور اوڈین سمتھ نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد حسنین اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، طاہر بیگ، شائی ہوپ، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، راشد خان، ڈیوڈ ویزا، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، مارٹن گپٹل، افتخار احمد، عبدالواحد بنگلزئی، محمد حفیظ، محمد نواز، اوڈین سمتھ، محمد حسنین، نسیم شاہ اور قیس احمد شامل ہیں۔
پی ایس ایل، قلندرز کا گلیڈی ایٹرز کو 199 رنز کا ہدف
09:15 PM, 21 Feb, 2023