پرویز الٰہی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے

07:47 PM, 21 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اپنے 10 سابق ارکان اسمبلی کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءفواد چوہدری کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ 
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز لٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کا احترام کرتا ہوں اور ہمیشہ عمران خان کا ساتھ دیں گے۔ 
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپنے ساتھیوں کو مضبوط کریں گے اور کوئی بھی ایسا کام نہیں ہو گا جس سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو نقصان پہنچے۔ 
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارٹی کی سینئر لیڈرشپ نے پرویز الٰہی کو پارٹی کا مرکزی صدر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں ضم ہو گئی ہے اور (ق) لیگ کے رہنماءآج سے پی ٹی آئی کا حصہ ہوں گے، انہیں مرکزی صدر بنانے کی سفارش سینئر لیڈرشپ نے کی ہے اور اس کا پراسیس جاری ہے۔ 

مزیدخبریں