لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین آفتاب سلطان کے استعفے کے بعد نیب میں اکھاڑ پچھاڑ شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے مستعفی ہونے کے بعد نیب میں تبدیلیاں شروع کردی گئی ہیں اور ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی خدمات مانگ لی ہیں اور پنجاب حکومت نے علی سرفراز کی خدمات کیلئے سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو خط لکھ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علی سرفراز کو پنجاب میں چیئرمین محکمہ ترقی و منصوبہ بندی (پی اینڈ ڈی) تعینات کیا جائے گا، علی سرفراز اس سے قبل حمزہ شہبازشریف کے دور میں بھی چیئرمین پی اینڈ ڈی رہ چکے ہیں۔
چیئرمین نیب کے استعفے کے بعد محکمے میں اکھاڑ پچھاڑ شروع
06:32 PM, 21 Feb, 2023