لاہور قلندرز کے اہم کھلاڑی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے

04:10 PM, 21 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور :پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر لیام ڈاؤسن انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  انگلش آل راؤنڈر کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، ڈکٹرز نے  لیام ڈاؤسن کو 4 سے 6 ہفتے آرام  کا مشورہ دیا ہے ۔

 
 
لاہور قلندرز کی انتظامیہ  کے مطابق لیام ڈاؤسن کل وطن واپس روانہ ہوجائیں گے، ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کے لیے  تاحال  کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
 
 
 

مزیدخبریں