راولپنڈی : چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفے کے بعد نیب راولپنڈی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس کی تحقیقات میں 9 مارچ کو صبح طلب کیا ہے۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عمران خان کو نیب میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔