لاڈلے کو مہلت پر مہلت ،شاہد خاقان  کے وارنٹ جاری کردیے،عدل کا دوہرا معیار اب نہیں چلنے دیں گے، چند ججوں کی کرپشن نے پورے ادارے کو داغدار کردیا: عطا تارڑ

03:03 PM, 21 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاڈلے کو مہلت پر مہلت  شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ جاری کردیے گئے۔ چند جج صاحبان نے پورے ادارے کو کرپشن سے داغدار کردیا ہے۔ 

اسلام آباد میں نیوز بریفنگ میں عطا تارڑ نے کہا کہ لاڈلے کو مہلت ۔۔ شاہد خاقان کے وارنٹ جاری کردیے گئے ۔ عدل کا یہ دہرا نظام اب نہیں چلےگا۔

معاون خصوصی  نے کہا کہ عمران خان گرفتاری سے ڈرتے ہیں   اس لئے انہوں نے لوگوں کو اکٹھا کرلیا ۔  عمران خان اور ان کے حواریوں نے دستخط سے متعلق بھی جعلسازی کی ۔ وکیل اظہر صدیق کا مس کنڈکٹ پر لائسنس معطل  کرنے کا بھی مطالبہ  کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ عدالت کو غیر جانبدار ہو کر فیصلے کرنا ہونگے ۔ عمران خان نے ملک کا 4سال میں کباڑا کرکے رکھ دیا ہے۔ پاکستان میں دہرا عدل کا نظام نہیں چلے گا۔ہمیں عدالت بلائے تو کیا ہم بھی بندے اکٹھے کرکے ماحول بنائیں۔منصوبہ بندی کے تحت عدالت کے باہر لوگ اکٹھے کیے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ کل عدالت کے باہر عمران خان نے تماشا لگایا۔صرف مائیک اور ڈائس کی کمی تھی، باقی سارا ماحول جلسے کا بنایا گیا تھا ۔ہزار، پانچ سو بندہ اکٹھا کرنا کوئی بڑی بات نہیں۔ 

مزیدخبریں