بھارتی گلوگار سونو نغم پر تقریب کے دوران سیاستدان  کے بیٹے کا حملہ

02:30 PM, 21 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بھارت کے نامور گلوگار سونو نغم پر تقریب کے دوران  سیاستدان  کے بیٹے   نے حملہ  کر دیا ۔ 

 میڈیا رپورٹ کے مطابق چمبور  نامی علاقے میں سونو نغم  کا  میوزک  کنسرٹ  جاری تھا ، کنسرٹ کے دوران ایک   ایم ایل اے  کے  بیٹےنےمقبول پلے بیک سنگر  سونو نغم پر دھاوا بول دیا   اور انھیں  گرانے کی کوشش کی ۔

حملے میں سونو نغم سمیت ا  نکی ٹیم کے  کارکن ربانی اور باڈی گارڈ  زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو  فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ممبئی پولیس نے  حملہ آور ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

واضح رہے کہ کچھ نامعلوم افراد اسٹیج پر سیلفی لینے کے بہانے سونونگم  کے پاس پہنچےا ور ہاتھا پائی شروع کر دی۔

مزیدخبریں