فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کو ویری فائیڈ  اکاؤنٹ کی فیس ادا کر نی ہوگی

02:15 PM, 21 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

 میٹا  کے بانی مارک زکر برگ  نے اعلان کیا ہے کہ اب  فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین  کو بھی  ویری فائیڈ  اکاؤنٹ کی فیس  ادا کر نی ہوگی۔

مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ  فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کیلئے  اکاؤنٹ ویری فائیڈ کرانے کے لیے سبسکرپشن فیس  11 اعشاریہ 99ڈالر ماہانہ  رکھی گئی ہے ، جبکہ آئی فون کے صارفین  14 اعشاریہ99ڈالر فیس ادا کریں گے۔

 میٹا  کے بانی مارک زکر برگ کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے صارفین فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کی ویری فائیڈ سبسکرپشن کے لیے اہل ہیں۔ ان کا کہنا تھا  اس  طر یقہ کار سے   سوشل میڈیا  ایپلی کیشن پر سکیورٹی اور تصدیق شدہ اکاؤنٹس میں بہتری آئے گی۔

مزیدخبریں