سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری 

01:08 PM, 21 Feb, 2023

اسلام آباد: ایل این جی ریفرنس میں اہم پیشرفت  ہوئی ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔شاہد خاقان عباسی کے عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد  میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شاید خاقان عباسی آج سماعت میں پیش نہیں ہوئے  جس پر  جج ناصر جاوید رانا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ 

شریک ملزمہ عظمیٰ عادل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔  عدالت نے ملزمان کی عدم حاضری اور استثنیٰ کی درخواست دائر نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ 

مزیدخبریں