صدر وزیر اعظم کی مشاورت کے بغیر انتخابات کی تاریخ نہیں دے سکتا : اعتزاز احسن 

10:14 AM, 21 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : معروف قانون دان اور سابق وفاقی وزیر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ صدر وزیر اعظم کی مشاورت کے بغیر انتخابات کی تاریخ نہیں دے سکتا ۔ معاملہ سپریم کورٹ میں جائے گا۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ صدر صرف جنرل الیکشن کی تاریخ دے سکتا ہے لیکن صوبائی انتخابات کی تاریخ نہیں دے سکتا اس کے لیے صدر کو پہلے وزیر اعظم کو مشاورت کے لیے خط لکھنا چاہیے تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے مشاورت ہوجاتی اس کے بعد صدر تاریخ دیتے تو کوئی مسئلہ نہیں تھا اب بھی صدر وزیر اعظم کو خط لکھ دیں تو معاملہ حل ہوسکتا ہے۔ 

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو کسی سے مشاورت کی ضرورت نہیں ہے ۔ الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کا خود اعلان کرنا چاہیے ۔ 

مزیدخبریں