کولمبو : سری لنکا کے نیشنل الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا ہے کہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے 9مارچ 2023ء کو بلدیاتی انتخابات نہیں کرا سکتے۔ وزیر خزانہ نے کہہ دیا ہے کہ الیکشن کیلئے ضروری فنڈ دینے سے قاصر ہے ۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق نیشنل الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگرچہ ہم نے 18؍ جنوری اور 10؍ فروری کو حلف نامے دیے کہ 2023ء کے لوکل گورنمنٹ الیکشن کے انعقاد کے لیے قانون کے مطابق اقدامات کیے ہیں اور وہ مذکورہ انتخابات کے انعقاد کیلئے قانون کے مطابق اقدامات کرتا رہے گا۔
الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ مذکورہ حلف نامے کے بعد ایسے حالات پیدا ہو گئے ہیں جو الیکشن کمیشن کے کنٹرول سے باہر ہیں اور ایسے حالات میں وہ حلف نامے کے مطابق کام نہیں کرسکتے۔
نیشنل الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ نے مطلع کیا تھا کہ وہ مذکورہ الیکشن کرانے کے لیے ضروری فنڈز فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔