تہران : ایرانی کرنسی ریال پاکستان سے بھی زیادہ بے قدری کا شکار ہے۔ ایران میں ایک ڈالر کی شرح مبادلہ 5 لاکھ ریال ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے نئی پابندیاں لاگو کئے جانے کے بعد ریال کی اس درجہ تک ناقدری ہوئی ہے۔
ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ محمد رضا فرزین نے ڈالر کی قدر کم کرنے کیلئے نیا غیر ملکی زرمبادلہ مرکز کھولنے کی تجویز دی ہے اور کہا کہ تیل اور گیس کی پیداوار سے حاصل آمدن کے ذریعہ عوام کی ضروریات پوری کی جائیں گی۔
Iran’s rial fell to a new low Monday, breaking a crucial threshold despite repeated government promises of “soon” strengthening the battered national currency.https://t.co/aEiFT2lHoS pic.twitter.com/Ut2EdhQbNY
— Iran International English (@IranIntl_En) February 21, 2023
ایران میں مہنگائی کی شرح تقریباً 50 فیصد ہے جس سےاشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔