لاہور: پاکستان سپر لیگ سیون کے 30 ویں اور پہلے مرحلے کے آخری میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے فتح حاصل کرلی ہے۔ میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ جواب میں شاہین شاہ آفریدی کی طوفانی اننگز کے باعث لاہور قلندرز نے 20 اوورز میں 158 رنز بنائے جس کے باعث میچ برابر ہوگیا۔
میچ برابر ہونے پر سپر اوور میں فیصلہ ہوا . لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک اوور میں 5 رنز بنائے جو پشاور زلمی نے 2 گیندوں پر پورا کرلیا۔