کورونا سے پریشان حال عوام کیلئے اچھی خبر آگئی 

10:40 PM, 21 Feb, 2022

اسلام آباد:این سی او سی کے اہم  اجلاس میں کورونا صورتحال بہتر ہونے پرآوٹ ڈور تقریبات،پبلک ٹرانسپورٹ میں اسی فیصد اضافے  ،ریلوے میں  سو فیصد اضافے   اور تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت مکمل طور پر کھولنے کی اجازت کی اجات دے دی۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے  اہم اجلاس میں  کورونا وائرس کے کم ہوتے ٹرینڈز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،این سی او سی کی جانب سے اجلاس میں کورونا صورتحال بہتر ہونے کے بعد پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں پابندیاں نرم کر دی گئیں،انڈور اجتماعات میں شرکاء کی تعداد 300 ست بڑھا کر 500 تک کی اجازت دے دی گئی،آؤٹ ڈور تقریبات اور اجتماعات کی اجازت ہوگی۔

پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی گنجائش  70 فیصد سے بڑھا کر 80 فیصد،ریلوے میں دوران سفر مسافروں کی گنجائش 80 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دوران سفر بیوریج کی تقسیم پر 28 فروری تک پابندی برقرار رہے گی۔

مزیدخبریں