حریم شاہ ایف بی آر کے ریڈار پر آگئیں،جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں

09:48 PM, 21 Feb, 2022

لاہور:معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ  ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئی،حریم شاہ کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے شبے میں ایف بی آر نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے معاملے پر ایف بی آر نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا،ایف بی آر ذرائع کے مطابق حریم شاہ کے بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔

ایف بی آر کو حاصل شدہ تفصیلات کے مطابق حریم شاہ اسلام آباد میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ کی مالک ہیں،حریم شاہ ایک کنسٹرکشن کمپنی میں شیئر ہولڈر تھیں تاہم بعد ازاں استعفیٰ دیدیا،ایف بی آر  ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اس کمپنی کے دیگر شیئر ہولڈرز کیخلاف تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

تحقیقات میں سرمایہ کاری سے متعلق معلومات حاصل کی جائینگی ، وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کی شکایت پر ایف بی آر نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے بھی مشتبہ ٹرانزیکشن پر حریم شاہ کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

منی لانڈرنگ کے معاملے پر ایف بی آر نے حریم شاہ کو  17 فروری 2022 ء کو پیش ہونے کا کہا تھاتاہم بیرون ملک ہونے کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہوسکیں تاہم ان کا وکیل پیش ہوا۔

مزیدخبریں