لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 کے 30 ویں اور پہلے مرحلے کے آخری میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو فتح کے لیے 159 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔مقررہ اوورز میں پشاور زلمی کی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی طرف سے شعیب ملک نے 32 ، حیدر علی نے 25 ، حضرت اللہ زازئی نے 20 اور کامران اکمل نے 18 رنز کی اننگز کھیلی ۔
فواد احمد نے 2، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف ، محمد حفیظ اور ڈیوڈ ویسے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔