سٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ 

سٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ 
سورس: File

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ  نے  اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایچ او کو 15 دن کی پرفارمنس بنانے کی ہدایات دے دی۔ 

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او کو اپنے علاقے کا پتہ ہوتا ہے کہ کون اسٹریٹ کرمنلز ہیں جو ایس ایچ او کنٹرول نہیں کر پار ہا اسکو فارغ کریں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس جو بھی اقدامات کریں مجھے فوری بہتری چاہیے۔ جیل سے کچھ گینگ آپریشن  کرتے ہیں۔ جیل میں بھی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس ہر ضلعے میں رینجرز کی مدد سے ٹارگٹڈ آپریشن کرے۔