نیویارک :مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ ،کورونا جیسی ایک اور وبا جلد دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بَل گیٹس کا کہنا تھا کہ اس وقت کورونا کے خطرات ڈرامائی طور پر کم ہو گئے ہیں کیوں کہ لوگ اس کے متعلق معلومات حاصل کر رہے ہیں،ویکسی نیشن کے بعد بھی عوام میں قوت مدافعت پیدا ہو رہی ہے ۔
بل گیٹس نے مز ید کہا کہ کورونا وائرس فیملی سے تعلق رکھنے والے مختلف پیتھوجن سے نئی وبا پھیل سکتی ہے ۔ لیکن اگر ابھی سے سرمایہ کاری کی جائے تو طبی ٹیکنالوجی میں پیش رفت دنیا کو اس سے لڑنے کیلئے مزید مدد دے گی۔
دنیا بھر میںاس وقت بھی کورونا کے وار جاری ہیں، امریکا میں 15 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے،جبکہ 282اموات ریکارڈ کی گئیں،فرانس میں 59ہزار، برطانیہ میں 25 ہزار ، اٹلی میں 42 ، اور اسپین میں 49 ہزارسے زائد کیسز سامنے آئے ،بھارت میں کورونا کے 16 ہزارسے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جبکہ206افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔