قانونی پیچیدگیاں،ترمیمی آرڈیننس پر الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم اٹارنی جنرل سے ملاقات کرے گی 

05:01 PM, 21 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم اٹارنی جنرل سے ملاقات کرے گی ۔  اٹارنی جنرل سے ملاقات کے بعد الیکشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس پراپنا لائحہ عمل طے کریگا۔

نیو نیوز کے مطابق  الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران اور اعلی حکام شریک ہوئے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس میں آئینی اور قانونی پیچیدگیاں ہیں جس کے لیے الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم اٹارنی جنرل سے ملاقات کرے گی۔ 

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل سے آئینی اور قانونی پیچیدگیوں پر رہنمائی لی جائے گی۔ اٹارنی جنرل سے ملاقات کے بعد الیکشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس پراپنا لائحہ عمل طے کریگا۔

مزیدخبریں