بھارتی ٹیم ٹی 20 کرکٹ میں نمبرون ٹیم بن گئی

12:51 PM, 21 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری کر دی ہے اور بھارت ایک بار پھر دنیا کی نمبرون ٹیم بن گئی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم تیسری پوزیشن پر آ گئی ہے۔ 
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 17 رنز کی جیت کیساتھ تین میچز کی سیریز میں 0-3 کی کامیابی سمیٹنے میں کامیاب رہی جس کے باعث رینکنگ میں یہ پہلی پوزیشن پر آ گئی ہے۔ 


انگلینڈ کرکٹ ٹیم دوسری پوزیشن پر ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم تیسرے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، آسٹریلیا چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نوویں اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 10 ویں نمبر پر ہے۔ 

مزیدخبریں