پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

10:47 PM, 21 Feb, 2021

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو تین وکٹوں سے شکست دیدی۔ 

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فل سالٹ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا تاہم اوپننگ پر آئے فل سالٹ 13 رنز پر محمد عمر کی بال پر جیمس ونس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔جس کے بعد کپتان شاداب خان آئے اور محض 5 رنز پر ہی چلتے بنے۔ ٹیم کے مجموعی 55 کے اسکور پر الیکس ہیلز 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی گئیں، آصف علی 9، افتخار احمد یک جب کہ حسین طلعت 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے بعد لوئس نے فہیم اشرف کے ساتھ اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا تاہم 117 کے مجموعی اسکور پر فہیم اشرف 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ سلطانز کی جانب سے ان کے کپتان محمد رضوان اور کرس لین میدان میں اترے۔ تاہم کرس لین خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان رضوان نے کیپٹن اننگز کھیلی اور جارحانہ شارٹس سے شائقین کرکٹ کو بہت محظوظ کیا۔ محمد رضوان نے 53 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے رنز بنائے۔

دیگر بلے بازوں میں جیمز وینس، رائیلی روسو 25۔ صوہیب مقصود 2، خوشدل شاہ 7، کارلوس بریتھ ویٹ 22 اور شاہد آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم نے شاندار گیند بازی کی اور تین وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔وئس گریگوری 2 جبکہ حسن علی، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزیدخبریں