عینک لگانے والے کورونا سے محفوظ رہتے ہیں:تحقیق

08:56 PM, 21 Feb, 2021

نئی دہلی :نظر کا چشمہ استعمال کرنے والوں کے لیے ایک خوش خبری یہ ہے کہ صحت مند بینائی والے افراد کی نسبت ان کے کووڈ-19 کی وبا میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہیں۔ یہ بات ایک حالیہ تحقیق میں سامنے آئی ہے۔


یاد رہے کہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا سبب چیزوں سمیت چہرے اور آنکھوں کو بار بار چھونا بتایا جاتا ہے۔ تحقیقی رپورٹ کے بھارت میں سائنسدانوں نے بتایا کہ نظر کی عینک استعمال کرنے والے دوسرے لوگوں کے مقابلے میں اپنی آنکھوں کو کم مسلتے اور ہاتھ لگاتے ہیں۔آنکھوں میں آنسو کے ذریعے ناک کی کیوٹی میں کووڈ کے جراثیم داخل ہونے کا اندیشہ زیادہ ہوتا ہے۔


گذشتہ سال موسم گرما کے دوران بھارت کے شمالی ہستپال میں کووڈ-19 پر تحقیقی کرنے والے ریسرچرز نے 81 خواتین اور 223 مردوں کی عادات واطوار کا مشاہدہ کیا۔ دس سے اسی برس کی عمر کے ان تمام افراد میں کووڈ-19 کی علامات تھیں۔ زیر مشاہدہ افراد میں سے 19 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل چشمہ استعمال کر رہے تھے۔


تحقیق میں ثابت ہوا کہ زیر مشاہدہ افراد نے ایک گھنٹے میں غیر ارادی طور پر ایک گھنٹے میں 23 مرتبہ اپنا منہ چھوا اور اسی مدت میں تین بار آنکھوں کو چھوا۔ تاہم جو لوگ چشمہ استعمال کر رہے تھے ان میں یہ صورت دو سے تین گنا کم نوٹ کی گئی۔
medRxiv نامی ویب سائٹ پر اس تحقیق کے نتائج کی ابھی تصدیق ہونا باقی جس میں یہ بات ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ چشمہ استعمال کرنے والوں میں دوسرے افراد کی نسبت کووڈ-19 میں مبتلا ہونے کے دو سے تین فیصد چانسز کم ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں