مسلم لیگ ن نے ہمیشہ دھونس، پیسے اور قتل و غارت کی سیاست کی: حکومتی وزرا

06:47 PM, 21 Feb, 2021

ٍٍُڈسکہ: حکومتی وزرا کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ دھونس، پیسے اور قتل و غارت کی سیاست کی ہے۔ ڈسکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری، معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان اور عثمان ڈار نے کہا کہ ن لیگ نےڈسکہ کےالیکشن میں راناثنااللہ،جاویدلطیف کوبھیجا۔وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر سوگوار خاندان سے تعزیت کیلئے آئے ہیں۔


شبلی فراز نےکہا کہ رانا ثنا ءاللہ نے لوگوں کو ہراساں کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا یہ سارے چور اکٹھے ہوجائیں گے ۔مسلم لیگ ن  نے اپنے اسپیشل غنڈوں کو ڈسکہ بھیجا۔انہوں نے ایک ماہ کے دوران کہا کہ بندوق کی نوک پر الیکشن جیتیں گے۔


فواد چودھری نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ جہاں آپ کامیاب ہوں وہاں الیکشن شفاف اور جہاں آپ کو شکست ہو وہاں دھاندلی ہو۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے نتائج نہیں آئے اور آپ نے جیت کا اعلان کردیا۔ مریم نواز جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتی ہیں۔مریم نواز نے رات کو ایک بجے ٹویٹ کردیا کہ ہم جیت گئے۔

مزیدخبریں