ریاستی دہشت گردی کے باوجود مخالف بری طرح ہار گئے، مریم نواز شریف

01:25 PM, 21 Feb, 2021

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کی عوام نے تحریک انصاف کو بری طرح مسترد کر دیا ہے۔ ریاستی دہشت گردی کے باوجود مخالف بری طرح ہار گئے۔

ڈسکہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کو سمجھا دیا، 2018ء کے الیکشن میں ڈاکہ ڈال کر کس طرح مسلط اور کیسے چوری کیا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کو عوام میں اپنے مقام کا پتا چل جانا چاہیے۔ چاروں صوبوں کے عوام نے انہیں بری طرح مسترد کر دیا ہے۔ یہ لوگ بے نقاب ہو گئے ہیں، انہوں نے فائرنگ کرائی اور دو جانیں لیں۔ ڈسکہ کے عوام نے جمہوریت کی جنگ لڑی اور ووٹ کو عزت دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اپنے بیان میں لگی قائد مریم نواز نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پنجاب میں تحریک انصاف کی شکست کو موت سے بدتر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ مسلم لیگ (ن) انھیں کتنی بری شکست دے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی ہار کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے لوگوں نے خوف وہراس پھیلانے کی ناکام کوشش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کے الیکشن میں ن لیگ نے حکمرانوں کو ان کے گھر میں گھس کر مارا۔ ہمارے کارکن دھاندلی اور دھونس کے سامنے ڈٹ گئے اور پرتشدد ماحول کے باوجود باہر نکل کر اپنے امیدواروں کو جتوانے کیلئے ووٹ ڈالا۔

مزیدخبریں