صدر مملکت نے آئین کی خلاف ورزی کی، آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے: میاں رضا ربانی

10:35 AM, 21 Feb, 2021

اسلام آباد: اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں رضا ربانی نے آرڈیننس کو بدنتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے اس کو جاری کرکے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آئینی اداروں کے کردار کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے، صرف اس لئے کہ اپنی پارٹی میں بغاوت کو کنٹرول کیا جا سکے۔

یہ اہم بات انہوں نے گزشتہ روز ہونے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

سینیٹر میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ صدر مملکت پارلیمان کا حصہ ہیں، لیکن اس کے باوجود انہوں نے سینیٹ کو کھلواڑ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے آئین کی صریحاً خلاف ورزی کی اور یہ سب کچھ صرف اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے کیا گیا۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ صدارتی ریفرنس کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کئے بغیر جاری کرنا صرف بدنیتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی جانب سے عارضی 120 دن کی عارضی قانون سازی کرنا سینیٹ کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

مزیدخبریں