گھر بیٹھے فیس بک سے بھی ڈالر ز کمائیں

09:54 PM, 21 Feb, 2020

لاہور :بس اب آپ فیس بک سے بھی با آسانی ڈالز کمائیں ،جی ہاں فیس بک نے بھی یو ٹیوب کی طرح صارفین کو پیسے کمانے کی سہولت فراہم کر دی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق فیس بک اب اپنے صارفین سے ان کی آواز کی ریکارڈنگز مانگے گا اور اس کے بدلے انہیں پیسے دیے جائیں گے،گزشتہ سال فیس بک نے کہا تھا کہ وہ اب میسنجر ایپ کے ذریعے لوگوں کی آوازیں یعنی وائس نوٹس نہیں سنے گا جس کا مقصد 'اپنی وائٹس ریکگنیشن (آواز کی شناخت)" کی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانا تھا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک اپنی ویو پوائنٹس ریسرچ ایپ کے ساتھ "پروناو¿نسی ایشن" نام کا پروجیکٹ شروع کر رہا ہے،یاد رہے کہ ویو پوائنٹس وہی ایپ ہے جو فیس بک نے سوشل میڈیا سرویز میں حصے لینے پر لوگوں کو 'انعام' دینے کے لیے لانچ کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک ہر وائس ریکارڈ کے بدلے صارف کو 200 پوائنٹس دے گا اور 1000 پوائنٹس مکمل ہونے پر ان کے بدلے 5 ڈالرز حاصل کیے جا سکیں گے،یہ پروجیکٹ فی الحال صرف امریکہ میں شروع کیا گیا ہے اور 18 سال سے زائد عمر کے ایسے افراد جن کے دوستوں کی تعداد 75 یا اس سے زیاد ہ ہے وہ اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔

مزیدخبریں