شاہدرہ پولیس نے 19 سال بعد شوہر کی قاتل بیوی کو گرفتار کر لیا

06:18 PM, 21 Feb, 2020

لاہور :  لاہور میں شاہدرہ کی انویسٹی گیشن پولیس نے شوہر کے قتل کی ملزمہ کو 19 سال بعد گرفتار کر لیا۔انویسٹی گیشن پولیس کے ترجمان کے مطابق اشتہاری ملزمہ سلامہ بی بی نے 2001ءمیں اپنے دوست لئیق خان کے ساتھ مل کر خاوند خان پور کو قتل کر دیا تھا۔

ملزمہ قتل کی واردات انجام دینے کے بعد خیبر پختون خوا کے علاقے صوابی فرار ہو گئی تھی۔ملزمہ نے واردات کے ایک سال بعد لئیق خان سے شادی رچالی تھی۔شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس نے 19سال سے مفرور ملزمہ سلامہ بی بی کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔

مزیدخبریں