لاہور: کرکٹر عمراکمل کی معطلی کی وجوہات سامنے آ گئیں، انہوں نے بکی سے ملنے کا اعتراف کر لیا۔ انٹی کرپشن یونٹ نے عمر اکمل کو موبائل ریکارڈنگ کے ذریعے پکڑا اور پی سی بی کو اطلاع نہ دینے پر معطل کر دیا گیا۔
کرکٹر عمر اکمل نے بکی سے ملاقات اور آفر کا اقرار کر لیا۔ انٹی کرپشن ٹیم کے سامنے سب کچھ اگل دیا۔ عمر اکمل نے ٹیم کو بتایا کہ میچ فکسنگ کی آفر ایک نجی محفل میں دی گئی۔ ٹیم نے عمر اکمل سے سوال کیا کہ آفر سے متعلق پی سی بی یا انٹی کرپشن یونٹ کو کیوں نہیں بتایا اور عمر اکمل اس سوال پر ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے۔
واضح رہے کہ بلے باز عمر اکمل پر تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ کھیلنے کی پابندی ہے، اس طرح عمر پی ایس ایل 5 سے بھی باہر ہو چکے ہیں، ان کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں آل رائونڈر انور علی کو انٹری ملی ہے۔ عمر اکمل کے ماضی میں بھی اسکینڈل سامنے آ چکے ہیں۔