کمل ہاسن کی فلم کے سیٹ پر خوفناک حادثہ‘ 3 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ہلاک

12:53 PM, 21 Feb, 2020

ممبئی: بھارتی اداکار کمل ہاسن کی فلم کے سیٹ پر خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سیٹ پر موجود تین اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ہلاک ہوگئے۔

بھارت کی ریاست چنئی کے قریب ای وی پی فلم سٹی میں کمل ہاسن کی تامل فلم انڈین 2 کی شوٹنگ جاری تھی کی اسی دوران وہاں موجود کرین اچانک زمین بوس ہوگئی۔

ٹوٹنے والی کرین پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت متعدد افراد سوار تھے جن میں سے 3 ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرشنا، آرٹ اسسٹنٹ چندرن سمیت پروڈکشن اسسٹنٹ مدھو شامل ہیں۔

مزیدخبریں