کامیابی کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے ‘ سوہائے علی ابڑو

12:48 PM, 21 Feb, 2020

کراچی: معروف اداکارہ و ماڈل سوہائے علی ابڑو نے کہا ہے کہ سخت محنت کی کامیابی کی کنجی ہوتی ہے ۔

سوہائے علی ابڑونے کہا کہ فلم، ٹی وی اور فیشن کے شعبے بہت مختلف ہیں۔ یہاں پر کام کرنا جتنا آسان لگتا ہے اتنا قطعی نہیں ہے۔

سب سے پہلے تو ان شعبوں کے مزاج کو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے اور پھر یہاں ملنے والے کام کی نوعیت کو جاننے کے بعد اگراس کو محنت سے انجام دیا جائے تو کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے۔

میں نے ہمیشہ محنت سے کام کرنے کوترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا پیار پانا بھی ایک ایوارڈ ہوتا ہے۔ سوہائے علی نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے بڑی محنت درکار ہوتی ہے۔

مزیدخبریں