بیجنگ :کورونا وائرس سے مزید 118 افراد جان کی بازی ہارگئے،مرنیوالوں کی تعداد 2247ہو گئی ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں نہ رک سکیں اورمزید 118 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد2247ہوگئی۔899 نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 76700ہوگئی۔
صرف صوبہ ہوبئی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 62ہزارسے زائد ہے جبکہ 11ہزار633مریضوں کی حالت نازک ہے۔دوسری جانب شنگھائی میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے پلازما تھراپی کا آزمائشی استعمال شروع کردیا گیا ہے ۔
عالمی ادارہ صحت نے تھراپی کو بہترین علاج قراردیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے علاج کے لیے یہ بہترین دریافت ہے جس کے نتائج بھی حوصلہ افزا ہیں۔چینی انتظامیہ نے ہبئی صوبے میں لاکھوں افراد کو طبی قید میں رکھا ہوا ہے۔
جنوبی کوریا نے کرونا سے ایک شہری کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ چین کے باہر دیگر ممالک میں کرونا وائرس سے اب تک گیارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔